لاہور: بجٹ اجلاس سے قبل پنجاب کی صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس، بجٹ سفارشات کی منظوری

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے مالی سال 2022-23ء کی بجٹ سفارشات کے ساتھ ساتھ مالی سال 2021-22ء کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے فنانس بل کی بھی منظوری دی گئی اور رواں مالی سال کے مالیاتی اور نظر ثانی تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سردار اویس لغاری سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔