صوبائی بجٹ میں صرف لاہور کیلئے 60ارب روپے مختص

لاہور (آن لائن) نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ جو پنجاب کے دیگر اضلاع کے مختص کئے گئے بجٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئے مالی سال کے دوران صوبے میں 2کھرب 33 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کرے گی۔