اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔اصغر علی شیخ نامی شہری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کو تنخواہ دی جارہی ہے تاکہ وہ ملک کو نقصان پہنچائیں،عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما مختلف ٹی وی چینلز پر کہہ چکے ہیں ہمارا مارچ خونی ہوگا،عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ملک تین حصوں میں تقسیم ہوگا اور ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کو حالیہ حکومت کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مختلف سیاسی جلسوں میں ملکی اداروں کو دھمکا رہے ہیں،شیخ رشید عوام کو ملکی اداروں پر حملے کیلئے اکسا رہے،درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے سمیت ٹائیگر فورس کو تنخواہوں کی ادائیگی پر ایف آئی اے سے انکوائری کراتے ہوئے ملک میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے پی ٹی آئی کے خونی مارچ کو روکنے کا حکم جاری کرے۔درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



