آصف زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزار

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے پیر کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں ڈیرے جما لئے سابق صدر نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا جہاں انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔