راولپنڈی(آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا جبکہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے ملیا میٹ کر دیئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے ملیا میٹ کر دیا، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جارہی ہے۔شہید سپاہی شاہ زیب کی عمر 25 سال تھی اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے-
Load/Hide Comments



