لاہور (آن لائن) نئے مالی سال 2022-23ء کے لئے پنجاب کا بجٹ کل مورخہ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر باقاعدہ دستخط کردئیے ہیں جبکہ سیکرٹری اسمبلی نے اجلاس طلب کئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا اس ایشو پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ارو پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب کی وزارت خزانہ کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مخدوم عثمان کے نام پیش کئے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کیلئے حتمی نام کا اعلان آج بروز اتوار متوقع ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ مکمل طور پر وفاقی طرز پر ہوگا۔ جس میبں صوبائی محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشنرز کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا بجٹ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز لاہور کے لئے رکھے جا رہے ہیں جن کا تخمینہ 60 ارب روپے ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں مزید 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے محکموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نئے صوبائی وزیر کی جانب سے آج اپنی وزارتوں کا حلف اٹھانے کا امکان ہے جبکہ گورنر پنجاب صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے شامل ہونے والے 25 سے زائد وزراء سے ان کی وزارتوں کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوسکتی ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے-
Load/Hide Comments



