مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے، پرویز الٰہی

لاہور(آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا آج کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ نون کے رویے پر ہے۔ آج کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔ ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گاانہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں،پولیس چلا رہی ہے۔پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔”کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے”۔ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔