فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب کو ’ویڈیو گیمز‘ کھیلنے کا طنز

اسلام آباد ( آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پر ’ویڈیو گیمز‘ کھیلنے کا ظنز کردیا۔ اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہر وقت ویڈیو گیم ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔ ہماری حکومت نے ان 52 ارب ڈالر میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لیے گئے قرض کی واپسی کی، اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ ختم کریں معاملہ اور آگے چلیں۔