فیصل آباد(آن لائن)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ انشاء اللہ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے صوبہ پنجاب کے عوام اور اداروں کی خدمت میں کردار ادا کروں گا، آئینی دائرہ میں رہتے ہوئے کارکنوں کو پوری عزت و تکریم دی جائے گی، درینہ کارکن ہی پارٹی کاسرمایہ ہیں انہی کی بدولت پارٹی کھڑی ہے قائدین کی اصل طاقت ان کے کارکن ہیں آن لائن کے مطابق گذشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن رانا منور خان سے ملاقات کی. رانا منور خان نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی. رانا منور خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیغ الرحمان پارٹی کا اثاثہ ہیں قیادت نے پنجاب کے لئے درست انتخاب کیا. ایک کارکن کے انتخاب پر پارٹی قیادت اور ورکز کو مکمل اعتماد ہے. گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے رانا منور خاں کا شکریہ ادا کیا،.. اس موقع پر رانا منور خان نے فیصل آباد ضلع کو درپیش مختلف ترقیاتی اور بنیادی مسائل بارے آگاہ کیا جس پر گورنر نے عوامی مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی-
Load/Hide Comments



