اسلام آباد (ا ٓن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تقریباً 300 پاکستانی زائرین محصور ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہدایات پر شام میں سفارتخانہ متواتر ہم وطنوں سے رابطے میں ہے، اتوار کے روز جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور پی آئی اے ہم وطنوں کی واپسی کے لیے قریبی رابطہ میں ہیں،پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کل 160 افراد کو الیپو ہوائی اڈے سے وطن روانہ ہو گا، الیپو کا ہوائی اڈہ دمشق سے تقریباً 150 کلومیٹر دوری پر واقعہ ہے،پاکستانی سفارتخانہ دمشق سے الیپو تک مسافروں کی نقل و حمل کا انتظام کر رہا ہے،پاکستان کے بقیہ 140 زائرین از خود عراق جائیں گے۔
Load/Hide Comments



