داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادیات کیلئے اہم منصوبہ ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادیات کیلئے اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی بدولت معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے کم لاگت، ماحول دوست بجلی مہیا ہوگی۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیئرمین واپڈا نویداصغر چوہدری بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ تعمیراتی کام کی رفتار پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واپڈا کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ہدف کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اپنے دورے میں وفاقی وزیر نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے واپڈا کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر روزگار کی فراہمی میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ایس ا?ر ایم پیکج پر نظر ثانی کیلئے تمام متعلقہ فریقین کا اجلاس بہت جلد اسلام ا?باد میں بلایا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے ا?بی وسائل نے ڈائی ورشن ٹنل اور پاور ہاو?س کمپلیکس سمیت منصوبے کے مختلف حصوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔جنرل منیجر اور پراجیکٹ، ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2ہزار 160میگاواٹ ہے اور سالانہ 12ارب یونٹ بجلی پیدا کرے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر مزید9ارب یونٹ سستی پن بجلی ہر سال حاصل ہوگی۔ مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے پراجیکٹ ایریامیں مختلف ترقیاتی سکیموں پر 17ارب 34کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ منصوبے پر اس وقت تقریباً 3ہزار 300 افراد کام کررہے ہیں جن میں سے ایک ہزار808مقامی ہیں۔ پراجیکٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے سے ملازمتوں کی تعداد تقریباً 8 ہزار تک پہنچ جائے گی۔