اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی نالائقی کے باعث مہنگائی و بیروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا اِس بجٹ میں اْس سے نکلنے کی کوئی سمت نہیں، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی قرار دے دیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر وفاقی بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے تمام ماہرین اس بجٹ کو غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا اِس بجٹ میں اْس سے نکلنے کی کوئی سمت نہیں۔حماد اظہر نے اپنے ٹوئیٹ میں ا?ئندہ حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب ا?نے والا ہے۔
Load/Hide Comments



