پشاور(آن لائن)جے یوآئی کے جنتا پارٹی اور انڈیا حکومت کے خلاف صوبہ گیر احتجاجی مظاہرے کئے بھارتی جنتا پارٹی اور انڈیا حکومت نے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی احتجاجی مظاہروں اور خطبات جمعہ کے موقع پر علمائے کرام اور جے یوآئی کے رہنماؤں کا ہندوستانی مصنوعات کے بایکاٹ اور ہندوستان کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیاجمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان کی اپیل پرجمعہ کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھارتی جنتا پارٹی اور انڈیا حکومت کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیاگیا صوبہ کے اضلاع ہری پور ایبٹ آباد مانسہرہ کوہستان بٹگرام تورغر ملاکنڈ سوات دیر پایین دیر بالا چترال شانگلہ بونیر پشاور چارسدہ مردان صوابی نوشہرہ کوہاٹ ہنگو کرک لکی مروت بنوں ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر قبائل اضلاع سے آمدہ اطلاع کے مطابق علمائے کرام اور خطیب حضرات نے بھارتی جنتا پارٹی اور مودی حکومت کے خلاف ہتک آمیز اور گستاخانہ الفاظ کے استعمال پر سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ھندوستان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے مقررین نے کہا کہ ہندوستان کے متعصب ہندو رہنماؤں حضور صلی کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرکے دنیا بھر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے عالم اسلام کے رہنماؤں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور اوآئی سی میں ہندوستان کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے-
Load/Hide Comments



