وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بجٹ تقریر پر وزیراعظم شہباز شریف کی شاباش

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں شاباش دی بجٹ تقریر کے دوران ساعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کو ہدایات دیتے رہے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو وفاقی وزیر خزانہ نے تقریر کے دوران کافی پریشان دیکھائی دیئے بجٹ تقریر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شاباش دی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزیر رانا تنویر و دیگر نے ان کو تپکی دی جس پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بہت خوش ہوئے پوری تقریر کے دوران کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا تقریر کے دوران صرف آذان کے دوران وقفہ کیا گیا بجٹ تقریر کے بعد اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس پیر کے روز شام چار بجے تک اجلاس کی کاروائی ملتوی کر دی۔