اسلام آباد(آن لائن) نان فائلرز کے لئے کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر بھی زیادہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہیں ایک کی بجائے2 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔بجٹ میں انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، انکم ٹیکس سلیبس 12 کے بجائے 7 ہوسکتے ہیں، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پرٹیکس بڑھ جائے گا۔ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا، بجٹ میں آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات کم کرنے اور انٹرنیشنل سفرکیلئے بزنس کلاس پر4 گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ایک ماہ میں 10 ہزار ڈالر سے زائد اور ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالرخریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



