اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اور اجتماعی سطح پر کفایت شعاری کے اقدامات کو متعارف کرانا اور ان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوام کی نمائندہ ہونے کے ناطے کفایت شعاری کے اقدامات کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے اقدامات فوری طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں پیٹرول کے اخراجات میں 40 فیصد تک کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق قومی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام پر ہوگا۔ یہ اقدام دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments



