اسلام آباد (آن لائن) سال 2002سے لیکر اب تک کا سب سے خاموش بجٹ ایوان میں پیش کیا جارہا ہے،بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں قبرستان خاموشی،سال 2002 سے لیکر اب تک پانچ حکومتیں آئیں،سال 2002سے لیکر اب تک ایک بجٹ تقریر خاموشی سے نہیں سنی گئی سال 2022کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں سوائے وزیر خزانہ کے کسی کی کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی،تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مبنی اپوزیشن بجٹ پر مکمل خاموش،جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے ارکان بھی خاموش،آج کی بجٹ تقریر میں نہ بجٹ تقریر کی کتابیں پھاڑی جارہی ہیں نہ ہی ایجنڈے کی کاپیاں اڑائی جارہی ہیں،بیس سالوں میں بجٹ تقریر کے دوران پرسکون ماحول پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے-
Load/Hide Comments



