جی ڈی پی کو 67 کھرب سے بڑھا کر 78.3کھرب تک پہنچایا جائے گا،بجٹ تقریر

اسلام آباد (آن لائن) آئندہ مالی سال گروتھ کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے۔جی ڈی پی کو 67 کھرب سے بڑھا کر 78.3کھرب تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23 کے لئے بجٹ تقریر میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی۔ ٹیکس کی شرح جی ڈی پی کے 9.2 فیصدتک لے جائی جائے گی۔مجموعی خسارہ 8.6 فیصد ہے، اس کو کم کرکے 4.9 فیصد پر لایا جائیگا۔مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4فیصد ہے،بہتر کرکے 0.9فیصد پر لایا جائیگا۔ رواں مالی سال درآمدات 76 ارب ڈالر کی متوقع ہیں۔