تحریک لبیک یا رسول اللہ نے جمعہ کو یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ“ کے طور پر منایا،
لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر جمعۃ المبارک کے دن ”یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ“ کے طور پر منایا گیا۔ جمعۃ المبارک کے موقع پر خطباء نے ”انڈین حکومت مردہ باد“ کے موضوع پر خطبہ دیا۔ جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، مظفر آباد، پشاور، لیہ، فیصل آباد، پھولنگر و دیگر مقامات پر ”تحفظ ناموس رسالت ﷺ“ ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اگر بھارت توہین رسالت سے باز نہ آیا تو بھارت کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ حالیہ گستاخوں کو اگر سزا نہ ملی تو بھارت کو ایک نئی تحریک آزادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی حکومت کے راجپالوں کے لیے قدرت کی طرف سے غازی علم الدین سامنے آتے رہیں گے۔ ایک مسلمان اپنے بنیادی انسانی حقوق سے دستبردار تو ہو سکتا ہے مگر توہین رسالت ﷺ کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارتی حکومت نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو فوری طور پر گرفتار کرے اور سولی پر چڑھائے۔ مفتی محمد عبد العلیم جلالی نے ملتان میں، مفتی محمد ادریس جلالی، نے گوجرانوالہ میں، پیر سید حیدر مرتضیٰ شاہ نے پشاور میں، صاحبزادہ محمد عمر حفیظ نقشبندی نے لیہ میں، صاحبزادہ محمد حبیب اللہ سیالوی نے فیصل آباد میں، حافظ محمد ذوہیب جلالی نے پتوکی میں، مفتی محمد عمران رضا شیرازی نے مظفر آباد میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی-
Load/Hide Comments



