لاہور (آن لائن)بھارت سے آئے سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے سخت سکیورٹی میں گردوارہ جنم استھان ننکانہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نور اسلم خان و دیگر افسران اور مقامی سکھ رہنما وں نے یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔ گورو دوارہ کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات جبکہ بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ترجمان بورڈنے بتایا کہ وفاقی حکومت اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے احکامات پرمذہبی تقریبات کے ادائیگی و مہمان نوازی کے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔یاتریوں نے ننکانہ صاحب پہنچے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ہماری بہتر ین مہمان نوازی کی جا رہی ہے، سیکورٹی،ٹرانسپوٹ سمیت دیگر تمام انتظامی بہت اعلی ہیں۔ سکھ یا تری گورو دوارہ سچا سوا کا دورہ بھی کریں گے۔مرکزی تقریب 16جون کو گورو دواہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی-
Load/Hide Comments



