بھارتی ریاستی سطح پر گستاخی رسول کیخلاف پاکستان سنی تحریک کی ریلی

کراچی(آن لائن) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں بھارتی ریاستی سطح پر گستاخی رسول کی شدید مذمت کی گئی،علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرئے،انتہا پسند دہشتگرد بھارتی تنظیم بی جے پی کو عالمی سطح پر کالعدم قراد دیا جائے،ملعونہ گستاخ رسول نوپور شرما نے گستاخی کرکے دنیا کی بدترین دہشتگردی کی ہے اسے عبرت کا نشان بنایا جائے،تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلبوں کے احتجاجی مظاہرے کئیگستاخ رسول ملعونہ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا،ریلیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملعونہ نوپور شرماکو گرفتار کرکے اسپیڈلی ٹرائل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مودی حکومت ملعونہ نوپورشرما کی سرکاری سرپرستی سے باز رہے، ہندوتوا نظریہ دنیا کے امن کے خلاف دہشتگردی کی علامت ہے،بھارت میں اقلیتیں محفوط نہیں جنونی ہندو مسلم نسل کشی اور ظلم وجبر کررہے ہیں،بھارتی ترجمان ملعونہ گستاخ رسول کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرنیوالے مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کو متنبہ کرتے ہیں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وجبر اور تذلیل کرنے سے جنونی ہندؤں کو لگام دے،دنیا دیکھ لے پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی ظلم وجبر کیا جارہا ہے،بھارت کی سرکاری زبان بندی کرنا ہوگی ورنہ اس کے بھیانک نتائج ہونگے،انہوں نے کہا کہ مسلمان شعائر اسلام کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرینگے،دنیا کی کوئی طاقت اور سازش مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول ختم نہیں کرسکتی،اسلام دشمن قوتیں سن لیں مرسکتے ہیں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان سنی تحریک کی مرکزی تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کراچی میں 12جون بروز اتوار دوپہر 2بجے نکلے گی-