بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی اور مودی سرکار کے پتلے بھی نذرآتش کئے گئے

حیدرآباد(آن لائن) بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی اور مودی سرکار کے پتلے بھی نذرآتش کئے۔ تحریک حرمت رسول ؓ کی طرف سے بھارت میں نبی اکرم ؓ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے خلاف گاڑی کھاتہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقعہ پر حیدرآبادپریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کی تعداد میں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتی حکومت اور گستاخ لیڈروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حرمت رسول ؓ پر جان بھی قربان ہے، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، تمان میں گستاخی کیخلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے اورگستاخان رسول ؓ کے خلاف جنگ، تحریک حرمت رسولؓ کے سنگ، جیسی تحریریں درج تھیں۔ مظاہرہ سے تحریک حرمت رسول ؓ کے چیئرمین ضلع حیدرآباد محمد عابد وائیس چیئر مین عمر فاروق خانزادہ تحریک اللہ اکبر کے نائب صدرپاکستان حافظ محمد انور تحریک اللہ اکبر صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد اکرم عادل تحریک اللہ اکبر حیدرآباد ڈویژن کے صدر انجینئر نعمان علی، جماعت علما اسلام س گروپ کے رہنما عبدالواحد سواتی، جمعیت علما اسلام (ف) گروپ ضلع حیدرآباد کے رہنما خالد دہمراہ مفتی حبیب الحبیب اللہ ودیگر ذمہ داراں نے خطاب کیا۔تحریک حرمت رسول ؓ کے چیئرمین محمد عابد اور تحریک اللہ اکبر کے ذمہ داران نے خطاب میں کہا کہ مسلمان ملک او آئی سی کا اجلاس بلائیں اور شان رسالت ؓ میں گستاخیوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے تحریک مضبوط کریں۔ حرمت رسولؓ کے حوالے سے قانون سازی کروا کے سب سے بڑی اور عالمی دہشت گردی کا راستہ بند کرنا انتہائی ضروری ہے۔