وزیر داخلہ نے اسلام آبادکے ریڈ زون میں موجود افغان شہریوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے اسلام آبادکے ریڈ زون میں موجود افغان شہریوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ نے ریڈ زون میں افغان شہریوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ افغان مہاجرین کو حساس علاقے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔رانا ثنا اللہ کی جانب سے معلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالات کو مکمل قابو میں رکھتے ہوئے کوئی پرتشدد کارروائی کیے بغیر علاقہ خالی کرایا جائے-
Load/Hide Comments



