اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری،انہوں نے تحریر و تقریر سے لے کر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے جنت میں بلندی درجات اور سوگواران کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہوں۔
Load/Hide Comments



