وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے پی ٹی وی فلمز اور پاک فلکس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فلمز اور پاک فلکس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی فلم ڈویڑن کا مقصد نوجوانوں کی فلم سازی میں مشغولیت کو فروغ دینا ہیپاک فلکس پراجیکٹ میں پی ٹی وی کے مواد کو آن لائن کیا جائے گا۔2017ء میں پی ٹی وی فلم ڈویژن پر کام شروع کیا تھا، 2018ء میں کابینہ کی منظوری سے پاکستان کی پہلی فلم پالیسی لانچ کی قیام پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر جمال شاہ نے پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی تیار کی تھی بدقسمتی سے ملک میں فلم کو انڈسٹری کا درجہ نہیں دیا گیا 2018ء میں ہم نے نہ صرف پالیسی بنائی بلکہ پہلی مرتبہ فلم اور کلچر سیکٹر کو اس میں شامل کیا ہم نے فلم پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے ایک جامع مسودہ دیا، فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا پہلی فلم پالیسی میں فلم انڈسٹری کو ٹیکس مراعات اور سینما کے لئے انفراسٹرکچر مراعات موجود تھیں بدقسمتی سے سابق دور میں فلم پالیسی پر عمل نہیں ہو سکا پی ٹی وی سکرین معاشرے کے لئے بیانیہ تشکیل دیتی ہے اس وقت ٹیکنالوجی ایڈوانس ہو چکی ہے، سینما گرافی بھی بہتر ہے لیکن موادکا فقدان ہے حکومت نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاء کرنا ہے جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے ہوں پی ٹی وی اپنی مضبوط بنیادوں کی وجہ سے آج تک اپنی ساکھ قائم رکھے ہوئے ہے پی ٹی وی کا مینڈیٹ قومی بیانیہ تشکیل دینا ہے، پی ٹی وی نے اس دوڑ میں شامل نہیں ہونا جو اس کی ہے نہیں اس ملک نے دہشت گردی کی ایک جنگ لڑی ہے جس کی طویل داستان ہے ہم نے معاشرے کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے طویل المدت ریفارمز ضروری ہیں، پہلے بھی ایسے اقدامات اٹھائے جن سے فوری طور پر مواد کو فروغ ملے بچوں کے مواد کا فقدان ہے، نجی چینلز، فلم، ڈاکومنٹری میں بچوں کے مواد کے فقدان کی وجہ سے ہمارے بچے غیر ملکی مواد دیکھتے ہیں پی ٹی وی میں بچوں کے مواد سے متعلق اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پاکستان کے عوام کی آگاہی کے لئے خبروں کی اصل جزئیات پہنچانا ضروری ہے عوام کی تفریح کے حوالے سے ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی وی فلم کا مقصد نوجوانوں کی مشغولیت کو بڑھانا ہے پی ٹی وی فلم ڈویڑن کے ساتھ ساتھ پاک فلکس پراجیکٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے پاک فلکس پر پی ٹی وی اور فلم کا تمام آرکائیو موجود ہوگا، پاکستان سے باہر بیٹھے ہوئے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کے موقع پر یہ پراجیکٹ آج سے شروع ہو رہا ہے وزارت اطلاعات میں فلم ڈائریکٹوریٹ قائم کر رہے ہیں فلم سیاحت کو فروغ دینا کا اہم ذریعہ ہے، پی ٹی وی فلم ڈویڑن کا اولین مقصد یہی ہے کہ وہ سیاحت کو فروغ دے قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بٹن دبا کر پی ٹی وی فلم کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی سمیت وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-