ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے۔ وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی ملک خواتین کے ترقی کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بینظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں وویمن کاکس اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا بطور اسپیکر پارلیمانی وویمن کاکس کے لیے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس کے اہداف و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
Load/Hide Comments



