عوام اور میڈیا افواہوں پرکان نہ دھریں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سختی سے تردید کردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کو ئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پری بجٹ سیمنار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کو ئی بات نہیں کی فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے –