اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف این ای سی کے چیئرمین اور چاروں وزرائے اعلیٰ ممبر ہوں گے۔وفاقی وزرا احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، نوید قمر اور اسعد محمود بھی قومی اقتصادی کونسل کے ممبران تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب سے اویس لغاری، سندھ سے نثار کھوڑو، خیبرپختونخوا سے تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے نور محمد دمڑ کا نام بطور ممبر شامل کیا گیا ہے-
Load/Hide Comments



