اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ کی پاکستان میں میزبانی کرکے خوشی ہوئی، قابل تجدید توانائی، تجارت اور توانائی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مزید مضبوطی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرینگے جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوگ کی پاکستان میں میزبانی کرکے خوشی ہوئی ہے اس کے علاوہ یوکرین تناع افغانستان میں بحران اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں پر بھی بات چیت ہوئی ہے بلاول نے کہا کہ پاکستان اورجرمنی کے تعلقات میں مزید مضبوطی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرینگے –
Load/Hide Comments



