لندن (آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دوران حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے دو سو گیارہ اراکین نے جانسن کی حمایت کی۔ جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کے پندرہ فیصد اراکین نے اْن کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں پارٹی کے اندر ہی عدم اعتماد کی تحریک شروع ہو گئی تھی۔ اسی جماعت سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر اعظم تھیریسا مے کو سن 2018 میں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے چھ ماہ بعد وہ مستعفی ہوگئی تھیں۔ جانسن کے عملے کی جانب سے کی گئی کورونا ضوابط کی متعدد خلاف ورزیوں کے انکشافات کے بعد اْن کو مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments



