اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور یہ عدالت اس کے اختیار میں مداخلت یا اس کو آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے جس فیصلہ کا حوالہ دیا ہے اس کے بعد کئی فیصلے آچکے ہیں،ملک کی بالادستی کے لئے آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا،بعد ازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
Load/Hide Comments



