لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منگل کی دوپہر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ حمزہ شہباز شریف پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی دعوت پر اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر بلال ہاؤس لاہور پہنچے۔ حمزہ شہباز کے ساتھ پنجاب کابینہ کے مختلف ارکان بھی شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی ملاقات میں شامل ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ زرداری حمزہ ملاقات میں وزارتوں کی تقسیم، ضمنی الیکشن اور پنجاب میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کر رکھا تھا۔
Load/Hide Comments



