اسلام آباد (آن لائن) عازمین حج کی سہولت کے لیے کورونا ویکسینیشن کاعمل اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں زارت صحت نے کہا کہ سعودی حکام کی جانب سے کورونا کی صرف 4 ویکسینز منظور شدہ ہیں، جن میں موڈرنا، فائزر، ایسٹرا زینیکا، اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 4 ویکسینز میں سے کسی بھی ایک کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج اب پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن بعد اضافی ویکسین یا بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ اب موڈرنا اور فائزر ویکسینز ملک بھر میں دستیاب ہیں۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کسی بھی کورونا ویکسین سینٹر سے کورونا ویکسین یا اس کا بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں –
Load/Hide Comments



