دھاندلی شروع ہو چکی،19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلیں،شیخ رشید

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے دھاندلی شروع ہو چکی ہے، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پٹرول، 45 فیصد گیس، 9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ ہو تو یہ ان حکمرانوں کی پچاس دن کی کار کردگی ہے۔