انقرہ(آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی آمد پر ترک ہم منصب میولود چاش اولو سے ملاقات کی ترک وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا انقرہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے میرے بھائی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی کی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہمارے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمارے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہمارے تعاون کو مزید فروغ دیں گے.بلاول بھٹو زرداری نے میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ملاقات کے دوران متعدد دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز ترکی پہنچے تھے. وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور فہد حسین بھی موجود ہیں تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی صدر رجب طیب اردوان سے بالمشافہ ملاقات ہو گی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت کا انعقاد ہو گا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلو?ں کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر تباد خیال کریں گے، دونوں رہنما اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے جس کے بعد صدر طیب اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے.پاکستان کا ایک تجارتی وفد کاروباری مصروفیات میں شرکت کرے گاجس میں مختلف شعبوں کی سرکردہ کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے رواں برس پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے اور دورے کے دوران اسی سلسلے میں صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ طور پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے جو ترکی اور پاکستان کے درمیان غیرمعمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اِس اہم سنگ میل کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments



