مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے۔ تمام چھ مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ سیاسی انتقام لینے کے لیے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے۔ مجھ پر چھ مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے۔ جو کہ سیاسی انتقام لینے کے لئے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا قانون کا احترام ہمیشہ کیا اور اگے بھی کریں گے۔تصادم نہ کبھی مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے کہا بیک ڈور مذاکرات کی بات درست نہیں، تردید کرتاہوں۔ ترکی پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ترکی نے مسلہ کشمیر پر پاکستان کی دو ٹوک حمایت کی۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے۔ موجودہ حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیاہے اس میں 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی
جائیں گی۔ انہوں نے کہا پنجاب میں آٹے کی وہ کیفیت ہے جو ایک زمانے میں خیبرپختونخوا میں ہوا کرتی تھی۔ 280 روپے کلو گھی کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ آئی ایف ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت بھی بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ 7 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے۔ پاکستان آئندہ دنوں میں مزید معاشی بہران کا شکار ہوگا۔ انہوں نے کہا اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہا واحد حل انتخابات ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ ہو۔ انہوں نے کہا عمران خان جلد اسلام آباد آئیں گے، مشاورت جاری ہے۔