اسلامی نظریاتی کونسل نے عازمین حج کو حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے کی حمایت کر دی

سلامی نظریاتی کونسل نے عازمین حج کو حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے کی حمایت کر دی
سلام آباد (آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے عازمین حج کو حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے کی حمایت کر دی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق حج سبسڈی کی مخالفت کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے حج سبسڈی کے متعلق سوال کیا تھا جس کا جواب وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دیا تھا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق شرعاً حکومت کی طرف سے حج پر سبسڈی دینا جائز ہے، سبسڈی میں کوئی حرج نہیں اور یہ عمل حجاج کے صاحب استطاعت ہونیمنافی نہیں ہے، یہ سبسڈی بلاتفریق دی جائے، چاہیکوئی سرکاری طور پر حج کرے یا پرائیویٹ طور پر حج کے لیے جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت زکوٰۃکی رقوم
سے حج سبسڈی دینے سے احتیاط برتے تو زیادہ بہتر ہے تاہم شرعی طور پر حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے سبسڈی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔