اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے فضائی چیلنجوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے حکومت پاکستان ائیر فورس کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہر قسم کے وسائل فراہم کرے گی اور اس میں فنڈز کی قلت کو آڑے نہیں آنے دیا جاے گا۔
Load/Hide Comments



