این آر او کون مانگ رہا تھا یہ سب نے سن لیا ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ حکومت سے کبھی کوئی رعایت نہیں مانگی تھی، این آر ااسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ حکومت سے کبھی کوئی رعایت نہیں مانگی تھی، این آر او کون مانگ رہا تھا یہ سب نے سن لیا ہے، پیر کے روز اپنے ایک بیان شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے بلڈوز کیے قوانین میں ترامیم اتحادی حکومت کا مشترکہ ایجنڈا ہے، نیب قوانین میں ترامیم پر پی ٹی ا?ئی کے الزامات بلاجواز اور مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما کبھی جہاد کا اعلان کرتے کبھی مذاکرات کا کہتے ہیں، پونے 4 سال پی ٹی آئی حکومت نے نیب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کر کے کئی دن کورٹ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا، نئے قوانین میں نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین کو بغیر انکوائری کئی ماہ قید میں رکھا جاتا تھا، ترامیم کے بعد اب نیب 6 ماہ کے اندر انکوائری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف قوانین کی آڑ میں پی ٹی آئی حکومت نے مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے قوانین بنائے، سابق حکومت کے آمرانہ قوانین میں ترامیم کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو غیرفطری وہ کہہ رہے ہیں جو اتحادیوں کی بیساکھی پر کھڑے رہے-