پی ٹی آئی اپنی غلطیوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچی،فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا کہ تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی لیکن کیا پاکستان کو اگلے چالیس سال زرداری اور شریف چلائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ کیا ان سالوں کی طرح اگلی چار دہایاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ ، کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟، لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں-