پشاور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ اتوا ر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں تحریک انصاف کارکنان کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
Load/Hide Comments



