چارسدہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان تینوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے، یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے ہیں پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔۔چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کدوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے اور وفد میں ایک پاکستانی ٹیلی ویڑن کا تنخواہ بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدے گی اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کا سودا کرے گی، ا?ئی ایم ایف سے حکم ملا توحکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو بڑھایا۔ عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ لوگ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف قوم باہر نکلے گی، حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین پر 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں اب ہم نے سب دیکھ لیاہے کہ کس طرح تیاری کر کے آنا ہے ہم پر تشدد کرنے والوں کی ایک ایک تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے راناثنااللہ اورنہ یہ پولیس والے بچیں گے جنہون نے عوام پر تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور احتجاج کرنے کا اپنا حق مانگیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہو گا کیونکہ کسی صورت ان امریکی غلاموں اور چوروں کو قبول نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ اب میں تیاری کرکے کال دوں گا، کارکنوں پر جو ظلم کیا ہے قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد ان چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔ امپورٹڈحکومت جان لو،ہم تمہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے امپورٹڈحکومت نے پٹرول اورفضل الرحمان کی قیمت بڑھادی ہے آئی ایم ایف سے حکم ملا امپورٹڈ نے قیمتیں بڑھا دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بنا تھا تو ایک نعرہ تھاپاکستان کامطلب کیالاالہ اللہ، کسی صورت چوروں اور امریکی غلاموں کوقبول نہیں کریں گے چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں قوم جب آزادی کیلئے کھڑی ہوتی ہے توہ وہ جہادہے ہماراکارکن علی شاہ، لاہور سے فیصل آزادی کی جنگ میں شہیدہوئے جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہداورجہادنہیں چھوڑوں گا۔
Load/Hide Comments



