پشاور(آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز ضلع مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں وہ گزشتہ روز آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکن سید احمدجان کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قائدین نے اس موقع پر شہید سید احمدجان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ عمران خان نے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے اور ہمارے دین میں شہیدوں کا بڑا رتبہ ہے۔ سید احمد جان جیسے مخلص کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیقربانی پر فخر ہے جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ پارٹی شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔ صوبائی وزیر عاطف خان، ممبران صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی، عبدالسلام، ظاہر شاہ طورو اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے –
Load/Hide Comments



