پاکستان کی حریت رہنما محمد یاسین ملک کو من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت سے سزا کی شدید مذمت

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 23 سے 26 مئی تک ڈیوس، سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ تھیں وفاقی وزیر موسمیاتی تغیر شیری رحمان بھی وفد کا حصہ تھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے میڈیا بریفنگ نے کہا وزیر خارجہ بلاول نے چینی ہم منصب وانگ ڑی کی دعوت پر چین کا پہلا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے افریقہ ڈے پر افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات میں وسعت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ روز چھ پاکستانی امن مشن فوجیوں کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے حریت رہنما محمد یاسین ملک کو من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت سے سزا کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ہندوستان نے عالمی انسانی حقوق قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ ترجمان نے کہا وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر، او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خطوط ارسال کیے۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیری قیادت اور عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ تگرجمان نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت میں 4 مزید معصوم کشمیری شہید کر دیے گئے۔ ترجمان نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ختم کی جائیں۔ اقوام متحدہ، عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ ترجمان نے کہا بھارتی حکومت کی جعلی کارروائیوں سیکشمیری تحریک آزادی کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غاصبانہ اقدامات کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد تیز ہوئی۔ پاکستان نے کسی معاملے پر پہلو تہی نہیں کی، ہمیشہ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھایا۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ، او آئی سی، عالمی فورمز، اہم ممالک کے دارالحکومتوں میں اٹھایا۔ ترجمان نے کہا پاکستان جلد کشمیری کے ساتھ ہونے والی بربریت کا معاملہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھائے گا-