ملتان(آن لائن) سابق وز یر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے مشروط رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ میں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور کے لبرٹی چوک اور کراچی میں کوئی مارچ نہیں ہورہا تھا؟ وہاں کس کے لیے دھاوا بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار، آزادی اظہار رائیکیتحفظ کیدعویدار؟ پانچ شہادتیں یہ کرچکے تھے جس کا انہیں ہرحال میں حساب دینا ہوگا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اب شہاز شریف صاحب دعوت دیرہے ہیں کہ آئیں مذاکرات کریں، یہ نئیانتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ اگر یہ کوئی فیصلہ ہم پر مسلط کریں گیتو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،ہم پھر آئیں گے، ہم ہر شہر میں جائیں گے اور ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے
Load/Hide Comments



