اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانہ میں شریک اتحادیوں نے ملکی سیاسی صورتحال،معاشی معاملات اور قومی امور پر مشاورت کی۔ وزیراعظم نے اتحادیوں سے ترقیاتی اسکیمیں کم کرنے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم نے کہا غیر ضروری ترقیاتی منصوبے واپس لے لئے جائیں۔ انہوں نے کہا معاشی حالات کے باعث سب کو قربانی دینا ہو گی۔ اتحادیوں نے بھی وزیراعظم کے موقف کی تائید کی۔ اتحادی جماعتوں نے اپنی اپنی اسکیموں پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔ قومی معاملات سے متعلق فیصلوں کے لئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ آئیندہ ہفتے وزیراعظم اتحادیوں کو مشاورت کے لئے دوبارہ دعوت دینگے-
Load/Hide Comments



