عمران خان کا اقتدارسے ہٹنا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے، بلاول بھٹو

ڈیووس (آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیر اعظم کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈیووس میں برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان کا اقتدار سے الگ ہونا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے۔ پاکستان میں وزرا ئے اعظم کوغیرجمہوری طریقے سے ہٹانے کی تاریخ ہے۔ انہوں نے عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ میری توجہ دنیا بھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پرمرکوز ہے۔ پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کے ذریعے ہی پاکستان کو آگے لے کرجایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ اگر آپ سیاست میں ہیں تو آپ کو خوف کواپنے دل سے نکالنا ہوگا آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا اورپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کی کوشش کروں گا-