یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

سرینگر (آن لائن) ممتازحریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردییجانے پر (بدھ کو) مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں کاروبار بند رکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ مظاہروں کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشمیریوں کوگھرمیں رہنے پر مجبور کرنے کے لیے بھارتی فوج نے گشت بھی بڑھا دی ہے۔مقبوضہ وادی کے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔