لاہور (آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریزکا دوسرا میچ آج (بروز جمعرات)26مئی کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 28مئی کو تیسرا میچ کھیلا جائیگا، یہ میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا-
Load/Hide Comments



