خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے: مریم نواز

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کْل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے ہو ں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا لگتا ہے خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں۔